Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ جوڑی کے خلاف وینس جوڑی کی ریکارڈ کامیابی

ثانیہ جوڑی کے خلاف وینس جوڑی کی ریکارڈ کامیابی

ریو ڈی جنیرو۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے ہم وطن کھلاڑی روہن بوپنا کو ریو اولمپکس کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک 36 سالہ وینس ولیمس اور ان کے ساتھی کھلاڑی راجیو رام کے خلاف مسابقتی مقابلے میں 2-6، 6-2، 10-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ وینس ولیمس اولمپکس میں پانچواں میڈل حاصل کرنے کے عالمی ریکارڈ کے قریب پہونچ چکی ہیں جیسا کہ 1920-24ء میں برطانیہ کی کیتھلین مائیک کین نے اولمپکس کے پانچ میڈلس حاصل کئے۔اس کامیابی کے بعد وینس ولیمس اولمپکس میں ریکارڈ پانچواں میڈل حاصل کرنے کے قریب پہونچتے ہوئے اولمپکس میں چار گولڈ میڈل کا ریکارڈ برابر کرلیا ہے اور یہ ریکارڈ اس سے قبل ان کی چھوٹی بہن سرینا ولیمس کے نام درج ہے۔ وینس نے کہا کہ وہ اپنی چھوٹی بہن سرینا کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دینے کی خواہاں تھی جیسا کہ اکثر ہم بہنیں بڑے ٹورنمنٹس میں ریکارڈ فتوحات حاصل کرتی ہیں۔ ولیمس جوڑی کا فائنل میں ایک اور امریکی جوڑی بیتھین ماٹک سینٹس اور ان کے ہم وطن جیاک سوک سے ہوگا جنہوں نے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں چیک جمہوریائی جوڑی لوسی ہراڈیکا اور راڈک اسٹپنک کو راست سیٹوں میں 6-4 ، 7-6 (7-3)  سے شکست دی ۔ فائنل کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ولیمس نے کہا کہ فائنل میں رسائی ان کے لئے خوشگوار حیرت ہے کیونکہ اولمپکس سے سبقت آخری لمحات میں میں نے رام کے ساتھ جوڑی بنائی اور ماضی میں ہم نے کبھی ایک ساتھ مقابلے نہیں کئے ہیں۔ ثانیہ جوڑی کی مقابلے پر اس وقت گرفت کمزور ہوگئی جب دوسرے سیٹ میں ثانیہ سرویس گنوا بیٹھی۔

TOPPOPULARRECENT