Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا جوڑی پریباس اوپنس کے کوارٹر فائنل میں داخل

ثانیہ مرزا جوڑی پریباس اوپنس کے کوارٹر فائنل میں داخل

انڈین ویلس 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی چیک جمہوریہ کی پارٹنر باربورا اسٹرائیکوا نے سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی این پی پریباس اوپن 2017 ٹینس ٹورنمنٹ وومنس ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستانی و چیک جمہوریہ کی جوڑی نے ایک گھنٹہ اور چار منٹ میںاٹلی کی سارا ایرانی اور پولینڈ کی الشجا روسولسکا کے خلاف 6 – 2, 6 – 3 سے کامیابی حاصل کی ۔ ثانیہ اور ان کی ساتھی کھلاڑی نے اس میچ میں اچھی اور طاقتور سرویس کرتے ہوئے اپنی مخالف جوڑی کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا ۔ یہ دونوں ابتداء سے میچ پر چھائی رہیں اور بالآخر انہوں نے کامیابی حاصل کرلی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT