Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ثانیہ مرزا سرویس ٹیکس کمشنر کے روبرو پیش ہونے کا امکان نہیں

ثانیہ مرزا سرویس ٹیکس کمشنر کے روبرو پیش ہونے کا امکان نہیں

حیدرآباد 14 فروری (پی ٹی آئی) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کمشنر سرویس ٹیکس نے سمن جاری کیا لیکن وہ بیرونی ملک سفر کی بناء مقررہ تاریخ کو شخصی طور پر حاضر نہ ہوسکیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 فروری کو ثانیہ مرزا کی غیر موجودگی میں اُن کے نمائندہ عہدیداروں کے روبرو پیش ہوں گے۔ اِس موقع پر ٹیکس کی ادائیگی یا پھر سرویس ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دعوے پر اعتراض کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پرنسپل کمشنر سرویس ٹیکس آفس نے 6 فروری کو سمن جاری کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو ہدایت دی تھی کہ وہ 16 فروری کو شخصی طور پر یا اپنے نمائندہ کے ذریعہ حاضر ہوں۔ اُن پر سرویس ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام ہے۔ ثانیہ مرزا اِس وقت آسٹریلیا میں ہیں جہاں سے وہ امریکہ جائیں گی۔ لہذا مقررہ تاریخ کو اُن کی حاضری ممکن نہیں۔

TOPPOPULARRECENT