Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا نے حیدرآبادی شائقین کو مایوس کیا‘سنگاپورپھر چیمپین

ثانیہ مرزا نے حیدرآبادی شائقین کو مایوس کیا‘سنگاپورپھر چیمپین

حیدر آباد ۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی ٹنیس اسٹار ثانیہ مرزا نے حیدرآبادی شائقین کو مایوس کیا کیونکہ گچی باؤلی میں  انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ کے فائنل میں ثانیہ شنگلز اور مکسڈ ڈبلز میں ایکشن میں دکھائی تو دیں لیکن دونوں ہی مقابلوں میں انہیں ناکامی کا سامنا اور شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور  خطاب پر بھی مہمان ٹیم سنگاپور سلامرز نے قبضہ کرلیا۔ سنگاپور سلامرز نے فائنل میں مقامی ٹیم انڈین ایسز کو 30-14  سیٹس سے شکست دیتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ فاتح ٹیم نے میزبان کیخلاف پانچوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کو یکطرفہ بنا دیا جہاں کارلوس مویا، ککی برٹینز، مارسیلو میلو ، نک کیرگیوس اور مارکوس بغداتیس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔حیدرآباد کے گچی باؤلی انڈور اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ  (آئی پی ٹی ایل )کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کھیلا گیا جو خلاف توقع یکطرفہ ثابت ہوا۔ دفاعی چیمپئن سنگاپور سلامرز نے انڈین ایسز کوشرمناک شکست دیکر  لگاتار دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔ ایونٹ کا افتتاحی خطاب 2014ء  میں انڈین ایسز کے نام رہا تھا جبکہ گزشتہ سال سنگاپور سلامرز نے دفاعی چیمپئن انڈین ایسز کو 26-21 سیٹس شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مینز لیجنڈ سنگلز میں فاتح ٹیم کے کارلوس مویانے خود سے بہتر سیڈنگ کے کھلاڑی مارک فلیپوسس کو 6-4 سے شکست دے کر سنگاپور سلامرز کو برتری دلا دی۔ دوسرا میچ ویمنز سنگلز کا  تھا جہاں ڈبلز مقابلوں کی کوئن ثانیہ مرزا اپنا رنگ نہ دکھا سکیں، انہیں ککی برٹینز نے 6-3  سے مات دیکر سنگاپور سلامرز کی سبقت کو دگنا کر دیا۔تیسرے میچ میں انڈین ایسز کو واپسی کرنے کا آخری موقع ملا لیکن حیران کن طور پر میزبان ٹیم نے اس اہم میچ میں ہتھیار ڈال دیئے۔ مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کو ککی برٹینز اور مارسیلو میلو نے 6-1  سے باآسانی زیر کرکے سنگاپور سلامرز کو 3-0  سے آگے کر دیا۔ چوتھا میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا جہاں سنگاپور سلامرز کے نک کیرگیوس اور مارسیلو میلو نے انڈین ایسز کے ایوان ڈوڈگ اور فیلیسیانو لوپیز کو مینز ڈبل مقابلے میں 6-2  سے مات دے کر اپنی ٹیم کے موقف کو مزید مستحکم کردیا۔ پانچواں میچ محض ضابطے کی کارروائی ثابت ہوا جہاں مینز سنگلز میں سنگاپور سلامرز کے مارکس بغداتیس نے انڈین ایسز کے فیلیسیانو لوپیز کیخلاف 6-4  سے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT