Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا کو برسبین خطاب لیکن نمبر ایک مقام کا نقصان

ثانیہ مرزا کو برسبین خطاب لیکن نمبر ایک مقام کا نقصان

برسبین۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی امریکی ساتھی کھلاڑی بیتھین مارٹک کے ہمراہ سیزن 2017ء میں خاتون زمرہ کا پہلا ڈبلز خطاب برسبین انٹرنیشنل جیت لیا، لیکن انہیں عالمی درجہ بندی میں پہلا مقام گنوانا پڑا ہے۔ ہند ۔ امریکی جوڑی نے دوسری درجہ کی روسی جوڑی ایکترینا ماکارووا اور ایلینا ویسلینا کے خلاف خطابی مقابلے میں 6-2، 6-3 کی آسان کامیابی حاصل کی لیکن اس خطابی کامیابی کے باوجود ثانیہ مرزا کی 91 ہفتے نمبر ایک مقام پر حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین درجہ بندی میں ثانیہ مرزا کو پہلا مقام گنوانا پڑا ہے جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں عالمی حسینہ کا خطاب کسی اور کو دے رہی ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس ثانیہ نے یہاں خطاب مارٹینا ہنگس کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے حاصل کیا تھا۔
فاسٹ بولر کائل ایبٹ جنوبی افریقی ٹیم سے دستبردار
جوہانسبرگ ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کائل ایبٹ نے ساتھی بیٹسمین  ریلی روسو کی تقلید کرتے ہوئے اپنی ٹیم سے دست برداری کا اعلان کردیا جبکہ انگلش کاؤنٹی میں کھیلتے رہیں گے۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کائل ایبٹ کا معاہدہ فوری طورپر منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی روسو کا تسلسل ہے۔جنوبی افریقہ کے دونوں باصلاحیت کھلاڑیوں نے کولپاک معاہدے پر دستخظ کئے ہیں جس کے مطابق انھیں جنوبی افریقہ کی ٹیم سے دستبردار ہونا ضروری تھا۔کائل ایبٹ نے انگلش کاؤنٹی ہمپشائر سے 4 سال جبکہ ریلی روسو نے 3 سال کے لئے معاہدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ یہ اعلان سری لنکا کیخلاف  ٹسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں 282 رنز سے شاندار کامیابی کے فوری بعد کیا گیا اور اب کائل ایبٹ تیسرے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT