Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا کو ریو اولمپکس میں میڈل کی امید نہیں

ثانیہ مرزا کو ریو اولمپکس میں میڈل کی امید نہیں

ممبئی۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آئندہ ماہ منعقد شدنی ریو اولمپکس کی تیاریوں کا آغاز تو کردیا ہے لیکن انہوں نے برازیل میں میڈلس حاصل کرنے کی امیدوں کو مسترد کردیا ہے۔ ثانیہ مرزا خاتون زمرے کے ڈبلس مقابلہ میں خود سے کم عمر کی کھلاڑی پرارتھنا تھومبارے اور مکسڈ ڈبلس میں روہن بوپنا کے ساتھ ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہماری ریواولمپکس کے لئے ایسی ہی بہترین تیاری جاری ہے جیسا کہ ہم دوسرے بڑے ٹورنمنٹس کے لئے کرتے ہیں۔ ثانیہ مرزا کے بموجب آپ ہر ٹورنمنٹ کے ہر مقابلہ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہیں اور کامیابی کے لئے کوئی کثر باقی نہیں چھوڑتے اور ہم بھی ریو اولمپکس کے لئے ایسی ہی تیاری کررہے ہیں اور امید ہے کہ کامیابی حاصل کریں گے۔ ثانیہ مرزا نے حیدرآباد میں شاہ رخ خان کے بعد ممبئی میں گزشتہ رات اپنی سوانح حیات کی رسم اجراء ایک اور بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ انجام دی ہے اور اس تقریب کے دوران انہوں نے ریو اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے کی امیدوں کو مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT