Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا کیلئے کوہلی نے میچ چھوڑ دیا

ثانیہ مرزا کیلئے کوہلی نے میچ چھوڑ دیا

نئی دہلی۔ 12 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ میں شامل ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک ویراٹ کوہلی اپنی ٹیم کا میچ چھوڑ کر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ملنے دوسرے کورٹ میں پہنچ گئے۔ کوہلی اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اپنی ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کا میچ دیکھنے کیلئے آئے تھے لیکن وہ میچ کے دوران ہی اٹھ کر اچانک دوسرے کورٹ میں چلے گئے جہاں ثانیہ مرزا اپنا میچ کھیل رہی تھیں۔ میچ ختم ہونے پر دونوں اسٹارز کی ملاقات ہوئی اوروہ کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے حالانکہ اسی دوران ان کی ٹیم جاپان وارئیرز سے میچ ہار گئی۔

TOPPOPULARRECENT