Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ مرزا 29 سال کی ہوگئیں

ثانیہ مرزا 29 سال کی ہوگئیں

نئی دہلی۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) 2015ء کے سیزن میں لگاتار کئی کامیابی حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی ٹینس اسٹار آج 29 سال کی ہوگئیں۔ ثانیہ نے اپنی والدہ نسیم مرزا کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی اور کل رات اپنے خاندان کے ساتھ رہائش گاہ پر ہی رہیں۔ بعدازاں ساتھیوں سے ملاقات کے لئے ممبئی روانہ ہوئیں۔ ثانیہ مرزا کیلئے 2015ء ایک غیرمعمولی سال رہا جس میں وہ 10 ٹائیٹلس جیتی ہیں جن میں اپنی شاجھیدار مارٹینا ہنگس کے ساتھ جیتے گئے دو گرینڈ سلام ٹائٹلس بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ثانیہ نے سنگاپور میں ڈبلیو ٹی اے کے فائنل پر بھی اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ ومبلڈن ٹروفی ان کی پہلی ویمنس ڈبلز گرینڈ سلام ٹائٹل کامیابی تھی۔ بعدازاں ثانیہ اور ہنگس نے یو ایس اوپن ویمنس ڈبلز بھی جیت لیا تھا۔ انفرادی ڈبلز رینکنگ میں ثانیہ عالمی سطح پر اول درجہ کی ٹینس اسٹار بن گئیں جب انہوں نے چارلسٹن ٹائیٹل پر قبضہ کیا تھا۔ اس طرح ہنگس کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنا موقف مزید مستحکم بنالیا۔

TOPPOPULARRECENT