Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ نے ہنگز سے ناطہ توڑ لیا

ثانیہ نے ہنگز سے ناطہ توڑ لیا

نئی دہلی۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ڈبلز کی عالمی نمبر ایک جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی راہیں جدا ہو گئی ہیں اور کامیابی کا طویل سفر طے کرنے کے بعد ان کی رفاقت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس کا اہم سبب رواں سیزن ناقص کارکردگی کے سبب صرف ایک اہم ٹورنمنٹ کی فتح ہے۔ اب ثانیہ مرزا سنسناتی ماسٹرز کیلئے باربورا اسٹرائیکووا کے ساتھ جبکہ مارٹینا ہنگز کوکو وینڈے ویگھے کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔یاد رہے کہ مارچ 2015 میں جوڑی بنانے کے بعد ثانیہ اور ہنگزنے 41 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس دوران اس جوڑی نے 14خطابات حاصل کئے جس میں 2015 سیزن کے ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے علاوہ 2016 آسٹریلین اوپن شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ان شاندارفتوحات کے ہمراہ اس جوڑی نے درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ثانیہ اور ہنگز جوڑی کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ فبروری 2016 میں توڑا جس کے بعد وہ بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوئیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT