Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ کو حیدرآباد میں کھیلنے کا انتظار

ثانیہ کو حیدرآباد میں کھیلنے کا انتظار

حیدرآباد، 8ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹوکیو اور سنگاپور کے بعد انٹرنیشنل پریمیر ٹینس لیگ (آئی پی ٹی ایل) کا تیسرا مرحلہ اب جمعہ سے یہاں کھیلا جائے گا جس میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انڈین ایسیس کی قیادت کرتی نظر آئیں گی۔  ثانیہ نے کہا، ’’اپنے گھر حیدرآباد میں کھیلنے کیلئے میں پرجوش ہوں۔ وہ شہر کھیلوں کے لحاظ سے امیر ہے اور وہاں سے اچھے کھلاڑی اُبھر کر نکلے ہیں۔مجھے امید ہے کہ ٹورنمنٹ میں ہمیں حمایت ملے گی۔ ‘‘
ممبئی ٹسٹ میں کوئی ممبائکر نہیں!
ممبئی ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں انڈیا کا پہلا کرکٹ ٹسٹ 1933ء میں کھیلا گیا تھا، جس کے بعد سے آج ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ملکی کرکٹ کی ’نرسری‘ کا رتبہ رکھنے والے مقام پر کسی ٹسٹ کے قطعی گیارہ کھلاڑیوں میں کوئی ممبائکر (ممبئی کا متوطن) شامل نہیں ہے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں چوتھے انڈیا۔ انگلینڈ ٹسٹ کیلئے اسکواڈ میں اگرچہ ممبئی کے کھلاڑی شردل ٹھاکر شامل ہیں لیکن انھیں قطعی XI میں جگہ نہیں مل پائی اور انوکھا ریکارڈ درج ہوا۔

TOPPOPULARRECENT