Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ثانیہ کی واپسی، ایرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم

ثانیہ کی واپسی، ایرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم

حیدرآباد 15 ستمبر (این ایس ایس) ہندوستانی ٹینس اسٹار اور تلنگانہ کی برینڈ ایمبیسڈر ثانیہ مرزا یو ایس اوپن ویمنس ڈبلس ٹائیٹل حاصل کرنے کے بعد آج شہر واپس ہوئیں۔ اس موقع پر شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ان کے والدین افراد خاندان اور مداحوں کی کثیر تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گرینڈ سلام ٹائیٹل حاصل کرنے کیلئے انھوں نے اپنی سوئیس ساجھیدار مارٹینا ہنگس کے ساتھ کافی جدوجہد کی تھی۔ انھوں نے کہاکہ یو ایس اوپن ڈبلس ٹائیٹل کے حصول پر اُنھیں کافی خوشی ہوئی ہے اور اس ٹائیٹل کو وہ اپنے ملک سے معنون کرتی ہیں۔ ثانیہ نے کہاکہ گرینڈ سلام فتح میں ان کے ارکان خاندان اور شائقین اسپورٹس کی حوصلہ افزائی حاصل رہی۔

TOPPOPULARRECENT