Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ کے کھیل رتن پر کرناٹک ہائیکورٹ کا حکم التواء

ثانیہ کے کھیل رتن پر کرناٹک ہائیکورٹ کا حکم التواء

نئی دہلی ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک ہائی کورٹ نے ثانیہ مرزا کے راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ پر حکم التواء جاری کردیا ہے جبکہ پیرالمپک اتھلیٹ ایچ این گریشا نے ملک میں کھیل کے اعلیٰ ترین اعزاز کیلئے ٹینس اسٹار کو سفارش کئے جانے کے خلاف عرضی داخل کی ہے، ٹی وی چیانلوں نے یہ رپورٹ دی ہے۔ 2012ء کے لندن پیرالمپکس سلور میڈلسٹ گریشا کو افسردگی ہوئی ہے جس طرح ثانیہ کی مرکزی وزارت اسپورٹس کے مقررہ سلیکشن پیانل کی جانب سے سفارش کی گئی ہے۔ ہاسن نژاد ہائی جمپر جنھوں نے 2014ء کے انچیون ایشین پیرا گیمز میں برونز جیتا، انھوں نے کہا کہ انھیں مایوسی ہوئی کہ پیانل نے اُن کے پرفارمنس کو نظرانداز کردیا ہے۔ ثانیہ موجودہ طور پر ویمنس ڈبلز میں عالمی نمبر ایک ہیں اور وہ تاریخ رقم کرتے ہوئے ویمنس ڈبلز گرانڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی اولین ہندوستانی بن گئیں جب انھوں نے مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر رواں سال کے اوائل ومبلڈن ٹروفی جیتی تھی۔ ثانیہ اس اعلیٰ ایوارڈ کیلئے نامزد کی جانے والی صرف دوسری ٹینس کھلاڑی ہیں جبکہ لینڈر پیس پہلے ٹینس کھلاڑی رہے۔ پیس کو یہ اعزاز کافی عرصہ قبل 1996ء میں عطا کیا گیا تھا جب انھوں نے اٹلانٹا اولمپکس میں برونز میڈل جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT