Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ہنگس کاڈبلز ٹینس میں عالمی ریکارڈ

ثانیہ ۔ہنگس کاڈبلز ٹینس میں عالمی ریکارڈ

سڈنی۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنمنٹ جیت کر مسلسل 30 کامیابیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ویمنس ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ  اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے کیرولین گارشیا اور کرسٹینا میڈینووک پر مشتمل فرانس کی جوڑی کو 1-6، 7-5 اور 10-5 سے شکست دے کر سیزن کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یہ ان کی مسلسل 30 ویں کامیابی تھی۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی رالوکا الورو اور قازکستان کی یاروسلیوا شویدوا کو شکست دے کر مسلسل 28 کامیابیوں کا 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔مینس ڈبلز کے فائنل مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کے جیمی مرے اور برازیل کے برونو فریگا سوریس کی جوڑی نے ہندوستان کے روہن بوپنا اور رومانیا کے فلورین مرجیا کو 6-3 اور 8-7سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز سنگلز کے فائنل میں روس کی سویلٹلانا کوزنیٹسوا نے پورٹوریکا کی خاتون اسٹار مونیکا پوگ کو 6-0 اور 6-2 سے شکست دے دی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT