Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا جوڑی ، چائنا اوپن فائنل میں داخل

ثانیہ ۔ مارٹینا جوڑی ، چائنا اوپن فائنل میں داخل

بیجنگ  ۔ 9 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سوئیس ساجھیدار مارٹینا ہنگس آج چائینا اوپن کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہونچ گئیں۔ ٹائٹل پر قبضہ کیلئے اب اس جوڑی کو صرف ایک کامیابی درکار ہے ۔ عالمی سطح پر اول درجہ کی اس جوڑی نے چینی جوڑی چن لیانگ اور یافان وانگ کو6-3 ، 6-2سے شکست دی ۔ سیمی فائنل کا سنسنی حیز مقابلہ ایک گھنٹہ چھ منٹ تک جاری رہا ۔ ثانیہ اور ہنگس نے جو حال ہی میں اوہان اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی آج کے مقابلہ میں اپنی حریفوں کو تمام شعبوں میں بہ آسانی پچھاڑ دیا۔ ہند ۔ سوئیس جوڑی رواں سال مارچ میں اپنے مشترکہ کھیل کے آغاز کے بعد تاحال ویمنس ڈبلز کے سات ٹائیٹلس جیت چکی ہے جن میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن جیسے دو گرانڈ سلام ٹائیٹلس بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT