Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا نے لگاتار جیت کا ریکارڈ مساوی کیا

ثانیہ ۔ مارٹینا نے لگاتار جیت کا ریکارڈ مساوی کیا

ڈبلیو ٹی اے سڈنی انٹرنیشنل کے ٹاپ سیڈز کی سیمی فائنلس میں رسائی
سڈنی ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس نے آج ویمنس ڈبلز میں جیت کے طویل ترین سلسلے کو مساوی کرتے ہوئے یہاں سیدھے سٹ کی فتح کے ساتھ ڈبلیو ٹی اے سڈنی انٹرنیشنل سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی۔ ٹاپ سیڈز ثانیہ اور مارٹینا چین کے حریفوں چن لیانگ اور شوائی پینگ کو اندرون ایک گھنٹہ 6-2، 6-3 سے ہرا کر آخری چار کے مرحلے میں داخل ہوگئیں اور اِس سال متواتر دوسرے ٹائٹل کے حصول کی راہ بدستور گامزن ہیں۔ آج کی جیت کے ساتھ ثانیہ اور مارٹینا نے اپنا لگاتار 28 واں میچ جیتا جو پورٹو ریکا کی گیگی فرنانڈیز اور بیلاروس کی نتاشا زویریوا کے 1994ء میں درج کرائے گئے ریکارڈ کی برابری ہوگئی۔ گزشتہ سال خطابی فتوحات کی شروعات کرتے ہوئے ثانیہ اور ہنگس مل کر 10 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلس جیت چکے ہیں  …  انڈین ویلز، میامی، چارلسٹن، ومبلڈن، یو ایس اوپن، گوانگژو، ووہان، بیجنگ اور ڈبلیو ٹی اے فائنلس 2015ء اور گزشتہ ہفتے کا برسبین انٹرنیشنل۔ آج بالکلیہ یکطرفہ مقابلے میں ثانیہ جوڑی نے اپنی حریفوں کو دو مرتبہ بریک کیا اور خود اپنی سرویس پر ایک بریک بچاتے ہوئے اوپننگ سٹ اور پھر دوسرے سٹ کے ساتھ کوارٹر فائنل جیت لیا۔

TOPPOPULARRECENT