Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا کا میامی اوپن سے عاجلانہ اخراج

ثانیہ ۔ مارٹینا کا میامی اوپن سے عاجلانہ اخراج

میامی ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کو امریکی ہارڈ کورٹس پر ایک اور عاجلانہ اخراج سے دوچار ہونا پڑا جیسا کہ اسٹار جوڑی فلوریڈا کے کی بِسکین میں جاری میامی اوپن کے سکنڈ راؤنڈ میں ناکام ہوگئی۔ وہ ویمنس ڈبلز کراؤن کیلئے ڈیفنڈنگ چمپینس تھے۔ انڈو۔ سوئس جوڑی کو زائد از ایک گھنٹہ چلے مقابلے میں مارگریٹا گسپریان اور مونیکا نیکولسکو کے مقابل 4-6، 2-6 سے شکست ہوئی۔ ثانیہ اور ہنگز نے اپنی فرسٹ سرویس پر بڑی غلطیاں کرتے ہوئے اپنے صرف 52% ابتدائی شاٹس درست جگہ پر رکھے اور نتیجہ یہ ہوا کہ اس اہم شعبہ میں 29 کے منجملہ محض 13 پوائنٹس جیتے۔ مزید نمایاں پہلو یہ ہے کہ ’سانٹینا‘ پانچ مرتبہ بریک ہوگئے جبکہ روسی اور رومانیائی حریفوں پر مشتمل جوڑی کے صرف دو سرویس گیم بریک کئے گئے۔ گزشتہ ہفتے انڈین ویلز میں ثانیہ اور ہنگز سکنڈ راؤنڈ کے بعد خارج ہوگئے تھے۔ دونوں کا لگاتار 41 میچوں میں کامیابی کا سلسلہ گزشتہ ماہ دوحہ میں ٹوٹ جانے کے بعد سے اُن کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ عالمی نمبر 1 جوڑی انڈین ویلز میں کوارٹر فائنلز میں ہاری تھی۔

TOPPOPULARRECENT