Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا کو فائنل میں شکست

ثانیہ ۔ مارٹینا کو فائنل میں شکست

اسٹٹگارٹ (جرمنی) ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا کو اپنی پارٹنر مارٹینا ہنگس کے اسٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے ویمنس ڈبلز فائنل میں غیرمتوقع شکست برداشت کرنی پڑی جیسا کہ وہ کیرولین گارشیا اور کرسٹینا ملادنویچ کے مقابل ایک سٹ کی برتری حاصل کرنے کے بعد ہار گئے۔ ٹاپ سیڈ انڈو۔سوئس جوڑی کو گزشتہ شب یہاں سکنڈ سیڈ فرانسیسی حریفوں کے مقابل ایک گھنٹہ 21 منٹ کی مسابقت میں 6-2، 1-6، 6-10 سے شکست ہوئی۔ فبروری سے اپنا 14 واں مشترکہ خطاب جیتنے کوشاں ثانیہ اور مارٹینا قطعی مرحلے کو عبور کرنے میں ناکام ہوئیں۔ ثانیہ اور مارٹینا حالیہ ٹورنمنٹس میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں، جیسا کہ انھیں میامی ماسٹرز کے سکنڈ راؤنڈ اور انڈین ویلز کے فرسٹ راؤنڈ سے اخراج کی راہ پر جاتے دیکھا گیا ہے

TOPPOPULARRECENT