Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ مارٹینا کی جیت کا سلسلہ جاری

ثانیہ ۔ مارٹینا کی جیت کا سلسلہ جاری

سڈنی ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی بظاہر ناقابل شکست جوڑی نے سڈنی انٹرنیشنل کے اوپننگ راؤنڈ میں انستاسیا روڈیونوا اور اَرینا روڈیونوا کو آسانی سے ہرا کر اپنی جیت کے سلسلے کو آج یہاں 27 میچز تک وسعت دی۔ روہن بوپنا بھی بہ یک وقت جاری اے ٹی پی ایونٹ میں اپنا پہلا راؤنڈ رومانیائی پارٹنر فلورین مرگئیا کے ساتھ جیت کر کوارٹر فائنلس میں داخل ہوگئے۔ چوتھے سیڈز نے کافی محنت کی اور ڈینس اِستومین اور ہنری کونٹینن کو 6-7، 6-3، 10-8 سے ہرایا۔ ڈبلز کے عالمی نمبر ایک ثانیہ اور سوئس اسٹار مارٹینا آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والی روڈیونوا جوڑی کو 6-2، 6-3 سے شکست دے کر کوارٹرز میں پہنچ گئیں۔

TOPPOPULARRECENT