Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ ہنگس کو سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز

ثانیہ ۔ ہنگس کو سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز

لندن ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کھلاڑی مارٹینا ہنگس کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی جانب سے سال کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا ہے۔ ہنگس کو 15 برس بعد آئی ٹی ایف کی عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جیسا کہ 2000ء میں انہیں سنگلس میں عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ثانیہ اور مارٹینا نے رواں برس مارچ میں اپنی جوڑی بنائی ہے اور اس دوران ومبلڈن اور یو ایس اوپن کی شکل میں دو گرانڈ سلام خطابات حاصل کرنے کے علاوہ دیگر 7 ٹورنمنٹس میں خطابات حاصل کئے ہیں۔ ثانیہ نے کہا کہ مارٹینا کے ساتھ جوڑی بنا کر سال کی بہترین ٹیم بننا ایک اعزاز ہے۔

TOPPOPULARRECENT