Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی روجرس کپ سے خارج

ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی روجرس کپ سے خارج

ٹورنٹو 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی کو ڈبلیو ٹی اے روجرس کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ جوڑی ٹورنمنٹ سے خارج ہوگئی ہے ۔ سیمی فائنل میں ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی کو کیرولین گارشیا اور کٹارینا سریبوتنک کے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہند ۔ سوئیس جوڑی کو 3 – 6, 2 – 6 سے شکست کھانی پڑی ۔ 2,513,000 ڈالرس انعامی رقم والے اس ٹورنمنٹ میں کیرولین اور کٹارینہ کی چوتھی نمبر سیڈ جوڑی نے ثانیہ اور ہنگس کی فائنل میں رسائی کی کوششوں کو ناکام بنادیا ۔ ثانیہ اور ہنگس کی جوڑی نے اس میچ میں اپنی مخالف جوڑی کی سرویس دو مرتبہ بریک کی تاہم خود ان کی سرویس پانچ مرتبہ بریک کی گئی ۔ یہ میچ صرف 59 منٹ میں ختم ہوگیا ۔ دونوں جوڑیوں نے اپنے اپنے چار بریک پوائنٹس بچائے تھے ۔ ثانیہ اور ہنگس کو اس میچ میں 41 پوائنٹس میں کامیابی ملی جبکہ ان کی مخالف جوڑی نے 54 پوائنٹس جیتے تھے ۔ ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی کو 32,520 ڈالرس کی انعامی رقم حاصل ہوئی اور فی کس 350 رینکنگ پوائنٹس حاصل ہوئے ۔

 

بیڈمینٹن ورلڈ چمپئن شپ ‘ انڈونیشیا کو مینس ڈبلز خطاب
جکارتہ 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کی مینس ڈبلز کی جوڑی محمد احسن اور ہینڈرا سیتیاوان نے ورلڈ بیڈمینٹن چمپئن شپ کا خطاب جیت لاے ہے ۔ اس جوڑی نے چین سے تعلق رکھنے والی ایک غیر معروف جوڑی کو شکست دیتے ہوئے یہ خطاب حاصل کیا۔ احسن اور ہینڈرا کی جوڑی کو عالمی سطح پر 3 رینک حاصل ہے اور اس نے چینی جوڑی لیو ژیالانگ اور قیو زیہان کی جوڑی کو دولگاتار گیمس میں شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT