Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی روجرس کپ کے سیمی فائنل میں داخل

ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی روجرس کپ کے سیمی فائنل میں داخل

ٹورنٹو 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاپ سیڈ جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ڈبلیو ٹی اے روجرس کپ کے سیمی فائنلس میں پہونچ گئی ہیں۔ انہوں نے تائیپی کی جوڑی کو 6-4,6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ اس ٹورنمنٹ میں جملہ 2,513,000 کی انعامی رقم ہے ۔ ثانیہ اور ان کی سوئیز پارٹنر نے تین کے منجملہ دو بریک پوائنٹس بچائے اور ایک گھنٹہ 10 منٹ میں یہ کامیابی حاصل کرلی ۔ تائیپی کی ٹیم نے میچ میں چار ڈبل فالٹس کئے ۔ فائنل میں رسائی کیلئے سیمی فائنل میں اب ثانیہ ۔ ہنگس کی جوڑی کا مقابلہ چوتھی نمبر سیڈ جوڑی کیرولین گارشیا اور کیٹرینا سربوٹنک کی جوڑی سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT