Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ثقافتی ادارہ سے وزیر اعظم کے ناقد کا اخراج

ثقافتی ادارہ سے وزیر اعظم کے ناقد کا اخراج

جئے پور/19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز برطانوی مجسمہ ساز انیش کپور جنہوں نے وزیر اعظم کے حالیہ دورہ لندن کے موقع پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا راجستھان کے ثقافتی ادارہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ انہیں دو دن قبل حکومت راجستھان نے نامزد کیا تھا۔ وسندھرا راجے حکومت نے متنازعہ مجسمہ ساز اور دیگر 11ارکان کو جئے پور جواہر کلا کیندر کو گورننگ بورڈ میں 16نومبر کو نامزد کیا تھا۔ انیش نے برطانوی اخبار گارجین میں 12 نومبر کو شائع مضمون میں مودی پر تنقید کی تھی جس میں عدم تحمل کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا جس پر انہیں نامزدگی کے فوراً بعد خارج کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT