Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثناء میر ایشیاء 21 ینگ لیڈرزمیں شامل

ثناء میر ایشیاء 21 ینگ لیڈرزمیں شامل

 

میلبورن ۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی خاتوں کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر ایشیاء سوسائٹی کی جانب سے ترتیب دی جانے والی ’ایشیاء 21 ینگ لیڈرز‘ کی فہرست میں شامل 30 معروف شخصیات کا حصہ بن گئیں۔خیال رہے کہ ایشیاء سوسائٹی نامی تنظیم دنیا کو ایشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ثناء میر کا انتخاب ایشیاء 21 کی 2017 کلاس کے لیے کیا گیا، جس میں ایشیاء پیسیفک کے نوجوان لیڈروں کا نیٹ ورک شامل ہے۔سوسائٹی نے مرد اکثریت والے کھیل (کرکٹ) میں خواتین کی شرکت پر مختلف رویوں کو چیلنج کرنے پر کرکٹ اسٹار ثناء میر کو اس فہرست کا حصہ بنایا۔ایشیاء 21 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے ثناء میر دسمبر میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن کا سفر کریں گی جہاں وہ 20 دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کلاس 2017 کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔اس اجلاس کا مقصد ایشیائی خطے میں مثبت تبدیلیوں اور اثرات کے لیے شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔ثناء میر کے مطابق قیادت ان کے لیے خدمت جیسی ہے، یہ نہ صرف لوگوں کو وہ تبدیلی لانے کی صلاحیت دیتی ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ دوسروں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالنے کا منفرد موقع بھی دیتی ہے۔اس سال کے دیگر ارکان میں آسٹریلین پولیس کی سابق عہدیدار ملیسا جارڈین، چینی موبائل ہیلتھ سیٹ اَپ کی شریک بانی چین ہوئی لوئی، سری لنکا کی نیوز میزبان شمر رسول دین، سنگاپور کی فلم ساز اور فوٹوگرافر سم چی ین شامل ہیں۔ایشیاء سوسائٹی کے صدر اور سی ای او جوسیٹ شیران نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف نوجوان لیڈروں کے زبردست کام کا اعتراف کرنا ہے بلکہ انہیں ایک دوسرے سے منسلک کرنا بھی ہے تاکہ یہ خطے کے اہم چیلنجز کے حل کے لیے مل کر کام کرسکیں

 

TOPPOPULARRECENT