Thursday , April 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثنا میر 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی کرکٹر

ثنا میر 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی کرکٹر

دبئی ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ونڈے کرکٹ  میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ثنا میر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ان کے اس اعزاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی انہیں ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دی۔آئی سی سی کے مطابق ثنا میر ویمن کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی 15ویں کھلاڑیں ہیں۔انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بنایا۔پاکستان ویمن ٹیم نے اس میچ میں 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔بنگلہ دیش کے خلاف اسی میچ میں بسمہ معروف نے بھی سنگ میل عبور کیا اور ونڈے میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT