Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ثنا میر 101 واں میچ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹ کھلاڑی

ثنا میر 101 واں میچ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹ کھلاڑی

ٹاؤنٹن۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان ثنا میرپاکستانی ویمن کرکٹ کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی بن گئیں جنھیں 100 ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، انھوں نے اپنا 100 واں ایک روزہ میچ ٹاؤنٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ثنا میر نے کہاکہ جب کرکٹ کھیلنا شروع کی توسال میں صرف 4 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کوملتے تھے، اس لیے کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہاں تک پہنچ جاؤں گی لیکن اب جب کہ ورلڈ کپ کھیلنے یہاں آرہی تھی تواندازہ تھاکہ ایک سنگ میل حاصل کرنے جا رہی ہوں، جن مشکلات اور وسائل کی کمی سے پاکستان کی ویمن کرکٹ دوچار رہی اس کے بعد یہ لمحہ میرے لیے قابل فخر ہے۔

TOPPOPULARRECENT