Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جئے رام ٹاپ 20 میں شامل ، سائنا کا مقام برقرار

جئے رام ٹاپ 20 میں شامل ، سائنا کا مقام برقرار

کوالالمپور ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ یو ایس اوپن گرانڈ پری گولڈ میں سیمی فائنل مرحلے میں اختتام نے انڈین شٹلر اجئے جئے رام کو دو مقامات آگے بڑھ کر آج جاری کردہ تازہ بیڈمنٹن ورلڈ رینکنگس کے ٹاپ 20 میں واپسی میں مدد کی ہے۔ بی سائی پرنیت دو مقامات گھٹنے پر 35 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ دیگر مینس سنگلز شٹلرز سریکانت کیدمبی (11)، سمیر ورما (38) اور ایچ ایس پرانوے (29) کے مقامات برقرار ہیں۔ ویمنس سنگلز درجہ بندی میں سائنا نہوال اور پی وی سندھو اپنی ترتیب وار 5 اور 10 ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ویمنس ڈبلز جوڑی جوالا گٹا اور اشونی پونپا نے بھی اپنا 21 واں مقام برقرار رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT