Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جئے سوریہ پاکستانی تفریحی مقامات کے دلدادہ

جئے سوریہ پاکستانی تفریحی مقامات کے دلدادہ

اسلام آباد ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)کون کہتا ہے کہ پاکستان کھلاڑیوں کیلئے غیرمحفوظ ملک ہے، سری لنکا کے کرکٹ لجنڈ سنتھ جئے سوریہ پاکستان کے تفریحی مقامات کے دلدادہ نکلے۔ وہ اِن دنوں اسپورٹس مبصر کی حیثیت سے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ جئے سوریہ سیاحتی مقام نتھیا گلی آئے اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سابق ٹسٹ کرکٹر سری لنکن ٹیم کے ساتھ بھی کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ بولروں کیلئے دہشت کی علامت جئے سوریہ صوبائی کونسل اور دیہی ترقی کے ڈپٹی منسٹر بھی ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ کے افتتاحی بلے باز تھے جنہوں نے سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹسٹ کرکٹ میں چھ ہزار اور ونڈے کرکٹ میں تیرہ ہزار رنز بنائے۔
پاکستان کو بیس بال ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے ایک فتح درکار
اسلام آباد۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی ٹیم اس وقت آئی بی اے ایف ورلڈ بیس بال رینکنگ میں 21 ویں نمبر پر موجود ہے اور آئندہ برس منعقد شدنی بیس بال ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے اسے صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔ یہ میگا ایونٹ جاپان یا تائیوان میں منعقد ہو گا۔ پاکستانی بیس بال ٹیم کے کوچ احسن بلال نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل بیس بال فیڈریشن کے مطابق ورلڈ کپ میں ٹاپ 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT