Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جئے شاہ کے الزامات تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل

جئے شاہ کے الزامات تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی ۔ 23اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزارت اسپورٹس نے آج دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ میرتھن او پی جئے شاہ کی جانب سے انتظامیہ پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کی جاسکے ۔ جئے شاہ جوکہ ریو اولمپکس کے میراتھن ایونٹ میں 89 واں مقام حاصل کیا ، لیکن انھوں نے الزام عائد کیا کہ جس وقت وہ مقابلہ میں شرکت کررہی تھیں تو دیگر ممالک کے اتھلیٹس کے لئے ہر 2 کیلومیٹر کے فاصلے پر مراکز قائم کئے گئے تھے جہاں پانی اور قوت بخش مشروبات فراہم کئے جارہے تھے جبکہ ہندوستانی مرکز پر کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا اور جب وہ آخری لائین کے قریب پہونچیں تو بیہوش ہوگئیں ۔ دوسری جانب اتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی ) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود میراتھن رنر نے انتظامات نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے اُنکار کیڈیا اور ویویک نارائن کو کمیٹی میں شامل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT