Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / جئے للیتا کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ پارلیمنٹ میں انا ڈی ایم کے ارکان نے مسئلہ اُٹھایا

جئے للیتا کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ پارلیمنٹ میں انا ڈی ایم کے ارکان نے مسئلہ اُٹھایا

نئی دہلی 10 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں آج بعض آل انڈیا انا ڈی ایم کے ارکان نے پارٹی سربراہ جئے للیتا کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ دونوں ایوان میں یہ مسئلہ اُٹھایا گیا۔ لوک سبھا میں کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا جب بعض انا ڈی ایم کے ارکان نے اِس مسئلہ پر نعرے بازی کی۔ جیسے ہی دن کی کارروائی شروع ہوئی 6 انا ڈی ایم کے ارکان ایوان کے وسط میں پہونچ کر نعرے لگانے لگے۔ وہ جئے للیتا کی تصویر کے ساتھ پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے۔ اس نعرے بازی کے درمیان اسپیکر سمترا مہاجن نے صبح 11.10 بجے ایوان کو 10 منٹ کے لئے ملتوی کردیا جبکہ وقفہ سوالات چل رہا تھا۔ راجیہ سبھا میں بھی اِس مسئلہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے کارروائی میں خلل پڑا۔ انا ڈی ایم کے ارکان نے ایوان بالا میں بھی وسط میں پہونچ کر نعرے لگائے اور پلے کارڈس لہرائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT