Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جئے للیتا کے انتقال پر تلگو فلمی صنعت کا اظہار تعزیت

جئے للیتا کے انتقال پر تلگو فلمی صنعت کا اظہار تعزیت

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ٹاملناڈو کی آنجہانی چیف منسٹر جئے للیتا کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے معرف تلگ فلم ڈائرکٹر و سابق مرکزی وزیر داسری نارائن راو اور کئی دوسری فلمی شخصیتوں نے آج ‘ ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ داسری نارائن راؤ نے کہا کہ وہ مجھے بڑا بھائی کہتی تھیں۔ وہ ہمیشہ ان سے اچھا سلوک کرتی تھیں۔ ہم کبھی فون پر بھی بات کرتے تھے ۔ جئے للیتا نے کئی تلگو فلموں میں کام کیا تھا ۔ وہ این ٹی راما راؤ اور اکینینی ناگیشور راؤ کے ساتھ بھی فلموں میں کام کرچکی تھیں۔ وہ 1970 کے دہے میں وقت کے معروف تلگو اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ سینئر اداکارہ جمنا نے بھی جئے للیتا سے اپنے تعلقات کی یاد دہانی کی اور کہا کہ جب وہ چیف منسٹر بن گئیں اس وقت بھی انہوں نے اپنے وقت کی ہیرونئنس سے رابطے برقرار رکھے تھے ۔ جمنا نے کہا کہ ایک اداکارہ کی مالی بدحالی کا علم ہونے پر جئے للیتا نے 10 لاکھ روپئے فراہم کئے تھے ۔ سینئر تلگو اداکار اور موی آرٹسٹس اسوسی ایشن کے صدر راجیندر پرساد نے بھی جئے للیتا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT