Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / جئے وردھنے ایم سی سی آنرری لائف ممبر منتخب

جئے وردھنے ایم سی سی آنرری لائف ممبر منتخب

لندن ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق کیپٹن مہیلا جئے وردھنے کو اُن کے شاندار کیرئیر کے اعتراف میں میریلبون کرکٹ کلب ( ایم سی سی ) کی اعزازی لائف ممبر شپ عطا کی گئی ہے ۔ ایم سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ میریلبون کرکٹ کلب نے سری لنکا کے سابق بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے کو تاحیات رکنیت عطا کی ہے ۔ جئے وردھنے کو دیا گیا اعزاز اُن کے شاندار کیرئیر کا اعتراف ہے جس میں انھوں نے 149 ٹسٹ میچز کھیلے اور 11814 رنز بہ اوسط 49.84 اسکور کئے۔ وہ لارڈس کے مشہور آنرز بورڈ پر دو مرتبہ ظاہر ہوچکے ہیں ، جیسا کہ انھوں نے انگلینڈ کے خلاف 2002 اور 2006 ء میں ترتیب وار 107 اور 119 رنز بنائے تھے ۔ جئے وردھنے 14 ویں سری لنکائی کرکٹر بن گئے جنھیں ایم سی سی آنرری لائف ممبر شپ عطا ہوئی ہے۔ وہ اپنے سابق ٹیم ساتھیوں کمار سنگاکارا ، متھیا مرلی تھرن اور چمندا واس و دیگر کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔ جئے وردھنے نے اپنے ردعمل میں کہاکہ وہ اس اعزاز پرخوش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT