Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / جئے پال ریڈی کے بیان پر سدھاکر ریڈی کا اعتراض

جئے پال ریڈی کے بیان پر سدھاکر ریڈی کا اعتراض

حیدرآباد۔ 25 مئی (این ایس ایس ) کانگریس لیڈر ایس جئے پال ریڈی کے تلنگانہ میں تلگو دیشم کے ساتھ انتخابی اتحاد کے بارے میں تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے ان سے یہ جاننا چاہا کہ اتحاد کے بارے میں بات کرنے کا اختیار انہیں کس نے دیا۔ جئے پال ریڈی کی پریس کانفرنس کے بعد سدھاکر ریڈی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ریاست میں مستحکم ہے اور اسے کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے بارے میں پارٹی کا پالیسی فیصلہ ہوتا ہے اور جئے پال ریڈی کو اس طرح کے بیانات نہیں دینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT