Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / جئے پور میں ہلاک مسلم نوجوان کے خاندان کو مراعات

جئے پور میں ہلاک مسلم نوجوان کے خاندان کو مراعات

جے پور۔11 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج تھانہ علاقے میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا آج تقریباً56 گھنٹے بعد سخت سیکورٹی انتظام کے درمیان پوسٹ مارٹم کرکے نعش اہل خانہ کے سپردکی گئی۔پولیس کے ڈپٹی کمشنر نارتھ ستیندر سنگھ نے بتایا کہ نوجوان عادل کا پوسٹ مارٹم کرانے کے سلسلے میں آج علی الصبح ضلع انتظامیہ اور نوجوان کے اہل خانہ کے درمیان تقریبا چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد اتفاق ہونے پر سویرے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ضلع انتظامیہ اور رشتہ داروں کے درمیان ہونے والی رضامندی کے مطابق متوفی کے اہل خانہ کو معاوضہ کے بارے میں اگرچہ واضح معلومات نہیں دی گئی ہے لیکن بتایا جاتا ہے کہ متوفی کے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ رقم دینے ، نوجوان کے اہل خانہ کو بی پی ایل خاندان میں شامل کرنے ، حکومتی منصوبوں کے فوائد اور ڈیری فارمس الاٹ کرنے پر رضامندی ہوئی۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے چار پولیس اسٹیشنوں میں 8 ستمبر کی نصف شب سے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا آج شام کرفیو میں سہ پہر 3:30 بجے تا 5:30 بجے شام دو گھنٹوں کی نرمی پیدا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT