Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاؤلین تھروور نیرج چوپڑا کا عالمی ریکارڈ، مودی کی مبارکباد

جاؤلین تھروور نیرج چوپڑا کا عالمی ریکارڈ، مودی کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جواں سال جاؤلین تھروور نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی ہے، جنہوں نے پولیس کے شہر بائیڈ گوزیکس میں جاری آئی اے اے ایف ورلڈ انڈر 20 اتھلیٹکس چمپین شپس میں جونیر ورلڈ ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ہریانہ کے 18 سالہ لڑکے چوپڑا نے 86.48 میٹر کے فاصلہ پر جاؤلین تھرو کے ذریعہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس طرح وہ جونیر یا سینئر اتھیلیٹکس میں عالمی ریکارڈ بنانے والے پہلے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اپنے شخصی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’بہترین کامیابی کیلئے مبارکباد۔ ہم آپ پر فخر کرتے ہیں‘‘۔ چوپڑا نے موجودہ 82.23 میٹر قومی سینئر ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ چوپڑا کی مثالی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اسپورٹس وجئے گوئیل نے 10 لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT