Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیدادوں کے لیے احکامات جاری ، طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوشش1099

جائیدادوں کے لیے احکامات جاری ، طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوشش1099

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گورنمنٹ ٹیچنگ میڈیکل کالج و ہاسپٹلس میں 1099 جائیدادوں پر تقررات کرنے کے لیے حکومت نے احکامات جاری کردئیے ۔ عثمانیہ میں 299 اور گاندھی میڈیکل کالج میں 169 جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات کئے جائیں گے ۔ سرکاری ہاسپٹلس پر خدمات انجام دینے والے عملے پر بڑھتے کام کا بوجھ وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے ٹیچنگ میڈیکل کالجس و ہاسپٹل میں تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 111 اسوسی ایٹ پروفیسرس کے جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ماباقی جائیدادوں پر تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت تقررات کیے جائیں گے ۔ اگر تقررات کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے تو فوری کنٹراکٹ کی اساس پر بھی تقررات کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ حکومت نے عثمانیہ میڈیکل کالج اور اس کے حدود میں شامل دوسرے ہاسپٹلس کے لیے 30 نئے یونٹس منظور کئے گئے ۔ گیناکالوجسٹ شعبہ میں عثمانیہ میڈیکل کالج میں 10 اسوسی ایٹ اور 20 اسسٹنٹ پروفیسرس کے جائیدادیں منظور ہوئے ۔ پیڈیا ٹرکس شعبہ میں 4 اسوسی ایٹ اور 8 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادیں منظور ہوئے ۔ سلطان بازار میٹرنٹی ہاسپٹل کے لیے 42 اسٹاف نرس اور دوسرے جائیدادیں منظور ہوئے ۔ پیٹلہ برج ہاسپٹل کے لیے پیڈیا ٹرکس شعبہ میں 10 اور اس کے علاوہ 10 اسٹاف نرس کے جائیدادیں منظور ہوئے ساتھ ہی سائیکاٹری شعبہ میں ایک اسوسی ایٹ پروفیسرس 2 اسسٹنٹ پروفیسرس ، ای این ٹی شعبہ میں 2 اسوسی ایٹ 4 اسسٹنٹ پروفیسرس جائیدادیں منظور ہوئے ۔ آرتھوپیڈکس شعبہ میں ایک اسوسی ایٹ 2 اسسٹنٹ پروفیسرس جائیدادیں منظور ہوئے ۔ ریڈیو ڈیگناسیس شعبہ میں 4 اسوسی ایٹ پروفیسرس 8 اسسٹنٹ پروفیسرس جائیدادیں ، انستھیسا شعبہ میں 8 اسوسی ایٹ 16 اسسٹنٹ پروفیسرس جائیدادیں منظور ہوئے گاندھی میڈیکل کالج کے لیے حکومت نے 169 جائیدادیں منظور کی 16 نئے یونٹس کے قیام پر طبی سہولتوں کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ جنرل میڈیسن ، جنرل سرجری ، گینک ، سائیکاٹری ، ای این ٹی ، انستھسیا ، ریڈیو تھراپی کی جائیدادوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ کاکتیہ میڈیکل کالج اور اس کے حدود میں شامل ایم جی ایم ہاسپٹل کو 25 یونٹس قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ 10 شعبوں میں 252 جائیدادوں کی منظوری دی گئی ۔ عادل آباد ریمس میڈیکل کالج کے 20 نئے یونٹس کے لیے 189 جائیدادیں منظور کی گئی ۔ نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج کے 20 یونٹس میں 190 جائیدادوں کو منظوری دی گئی ۔ اس طرح جملہ 1099 جائیدادوں پر تقررات کے لیے احکامات جاری کردئیے گئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT