Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جائیداد تنازعہ میں ایک شخص کا قتل

جائیداد تنازعہ میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /18 اپریل ( سیاست نیوز ) جائیداد کے تنازعہ میں ایک شخص نے اپنے بہنوائی کے ہراساں باپ کا قتل کردیا ۔ قتل کی یہ شرمناک واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 50 سالہ سدرشن کے ب رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سدرشن کے خاندان میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر بیٹے اور داماد نے ملکر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جواہر لعل نہرو اربن رنیو مشن کالونی عبداللہ پور میٹ میں سدرشن رہتا تھا اور پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سدرشن کی تین بیویاں تھیں ۔ دوسری بیوی کے بیٹے وشواناتھ اور پہلی بیوی کے داماد سدرشن کی حرکتوں سے تنگ آچکے تھے ۔ جنہوں نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات اس کا قتل کردیا ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT