Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیداد تنازعہ میں کمسن کا اغواء و ہلاک کرنے کی کوشش

جائیداد تنازعہ میں کمسن کا اغواء و ہلاک کرنے کی کوشش

راہگیر کی چوکسی سے سازش ناکام ، ایس سی پی بالانگر کا بیان
حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) جائیداد کے تنازعہ میں کمسن کا اغواء اور اسے ہلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ۔ تاہم اس سازش کو پولیس نے نہیں بلکہ ایک شہری نے ناکام بنایا جو راستہ سے گذر رہا تھا اور کمسن لڑکے دھنوش کو اس شہری نے لوک ناتھ کرکرشمائی طور پر بچالیا جو حسین ساگر میں غرقاب ہونے والا تھا ۔ اے سی پی بالانگر مسٹر گوردھن نے یہ بات بتائی ۔ جنہوں نے کمسن لڑکے دھنوش کے حقیقی چاچا سنتوش گوڑ کو جو گرفتار کرکے میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش گوڑ اور سنتوش گوڑ حقیقی بھائی ہیں ۔ جو پاپی ریڈی نگر کالونی میں رہتے ہیں ۔ ان دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور اپنے بھائی سے دشمنی نکالنے کے لئے اس شخص سنتوش گوڑ نے منصوبہ تیار کیا اور اپنے بھتیجے دھنوش کا اغواء کرلیا ۔ جس کے بعد اس نے اپنے بھائی کے لڑکے کو موٹر سائیکل پر بیٹھاکر حسین ساگر کا رخ کیا اور جیسے ہی وہ حسین ساگر ٹینک بنڈ پہونچا ۔ اپنے بھائی کے لڑکے کو بے رحمی سے پانی میں پھینک دیا ۔ راستہ سے گذر رہے شہری لوک ناتھ نے لڑکے کی چیخ و پکار سنی اور حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے کمسن کو بچانے کی پوری کوشش کی اور کامیاب رہا ۔ لڑکے کو فوری ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا اور لڑکے کے چچا سنتوش کو پولیس نے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT