Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیداد ٹیکس میں کمی سے چیف منسٹر کا اتفاق

جائیداد ٹیکس میں کمی سے چیف منسٹر کا اتفاق

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے موجودہ یعنی فی الوقت 1200 روپئے جائیداد ٹیکس دینے والے مالکان مکان کے جائیداد ٹیکس کو 101 روپئے تک کم کردینے سے اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی حیدرآباد میں تیزی کے ساتھ جاری غیرمجاز تعمیرات کے مسئلہ پر چیف منسٹر نے عہدیداران جی ایچ ایم سی کو انتباہ دیا ہے۔ آج یہاں اپنے کیمپ آفس پر جی ایچ ایم سی عہدیداروں کیساتھ طلب کردہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور عہدیداروں سے کہا کہ غیرمجاز تعمیر کردہ عمارتوں کو باقاعدہ بنانے اور لے آؤٹس کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم قابل عمل رہنے کے باوجود غیرمجاز تعمیرات تیزی سے جاری ہیں، لہذا جی ایچ ایم سی عہدیداروں سے معائنہ کرنے اور کی جانے والی غیرمجاز تعمیرات کو روکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فی الوقت 1200 روپئے جائیداد ٹیکس ادا کرنے والے تقریباً 5 لاکھ مالکین مکان کے جائیداد ٹیکس کو 101 روپئے تک کم کرنے کیلئے اپنی رضامندی کا چیف منسٹر نے اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT