Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / جائیداد ٹیکس پر عائد سود کی معافی کا اعلان

جائیداد ٹیکس پر عائد سود کی معافی کا اعلان

ٹیکس دہندگان کو چیک باؤنس کے خلاف انتباہ : میئررام موہن
حیدرآباد۔22فبروری ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت تلنگانہ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں واقع تمام جائیدادوں ( پراپرٹیز) کے ٹیکس پر عائد کردہ سود کی رقم کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں جملہ 532.57 کروڑ روپئے مالیتی جائیداد ٹیکس پر عائد کردہ سود کی رقم معاف کی جائے گی ۔حکومت کے اس غیر معمولی فیصلہ کی روشنی میں جی ایچ ایم سی حدود میں پائے جانے والے 6.20 لاکھ شہری عوام کو فائدہ ہوگا ۔ اسی دوران میئر گریٹر  حیدرآباد میونسپل کارپوریشن بی رام موہن نے کہا کہ سابق میں جائیداد ٹیکس بعض شہریوں کی جانب سے چیک کی شکل میں اداکیا جاتا تھا لیکن ادا کئے جانے والے کئی ایک چیکس ’’ باؤنس‘‘ ہوا کرتے تھے لیکن اب جن افراد کی جانب سے ادا کردہ جائیداد ٹیکس بہ شکل چیک ادا کئے گئے اور ان میں باؤنس ہونے والے چیکس کی نشاندہی کر کے چیک کے ذریعہ ٹیکس ادا کرنے اور مالکین جائیداد کے خلاف سخت قانون کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے گریٹر حیدرآباد کے شہریوں بالخصوص مالکین جائیداد سے سود معافی کے فیصلہ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زائد ادا کی جانے والی رقم کو بچانے کی پُرزور اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT