Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مسجد عابد شہزادی کا افتتاحی جلسہ

مسجد عابد شہزادی کا افتتاحی جلسہ

بیدر۔25؍مارچ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام بتاریخ 27؍ مارچ بروز توار بعد نماز ظہربمقام میلور تا چدری رنگ روڈ ’’مسجدعابد شہزادی ‘‘کا افتتاحی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے حضرت مولانا شاہ نور الحق قریشی خلیفہ حضرت قطب دکن ؒاُدگیر جلسہ کی صدار ت فرمائیں گے ،مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر و خطیب جامع مسجد بیدر ، مولانا مفتی عبدالجلیل قاسمی امام وخطیب مسجد رٹکل پورہ بیدر، مہمانانِ خصوصی ہونگے ، حافظ محمد عبدالحکیم صاحب رکن جمعیت علماء بیدرافتتاحی کلمات کہیں گے ، حافظ محمد مظہر مدنی ناظم مدرسہ فیض القرآن بیدرکی قرأت سے جلسہ کا آغاز ہوگا الحاج احمد اللہ بیگ اور الحاج محمد فیاض احمد صاحب ہیچ کے جی ین نے برادرانِ اسلام سے اس عظیم با برکت و پُر رونق مسجد کے افتتاحی جلسہ میں شرکت فرما کر علماء کے خطابا ت سے ا ستفادہ کی درخواست کی ہے انشاء اللہ ٹھیک 1-30بجے نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT