Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیداد ٹیکس کی قبل از وقت ادائیگی پر انعامات

جائیداد ٹیکس کی قبل از وقت ادائیگی پر انعامات

آن لائین ادائیگی پر 3 لاکھ کے پرکشش انعامات ، /30 جولائی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ /15 جولائی (سیاست نیوز) جائیداد ٹیکس کو قبل از وقت ادا کرنے پر بلدیہ نے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ بلدی خزانے کو بھرنے اور زیرالتواء پراجکٹوں کی تکمیل کیلئے شہریوں کو سوغات دینے کی بات کہی جارہی ہے ۔ تاکہ بلدیہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے اقدامات کا آغاز کرسکے ۔ کمشنر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج جاری کردہ اپنے بیان میں ایسی سوغاتوں کا اعلان کیا جو شہریوں کو راغب کرنے کی ایک کوشش سمجھی جارہی ہے ۔ بلدی کمشنر نے اپنے بیان میں سال 2016-17 ء کے جائیداد ٹیکس کو آن لائین ادا کرنے پر 3 لاکھ روپئے کے پرکشش انعامات کا اعلان کیا ہے اور جاریہ ماہ کی 30 تاریخ تک اس کی مدت مقرر کی ہے ۔ جائیداد ٹیکس کے علاوہ ٹریڈ لائیسنس کے آن لائین طریقہ کار کو بھی متعارف کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جاریہ سال کے جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ماہانہ 2 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ انہوں نے آن لائین اور دیگر سہولیات کے ذریعہ جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی عوام سے خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT