Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جائیداد ٹیکس کی وصولی

جائیداد ٹیکس کی وصولی

محبوب نگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی دیو سنگھ میونسپل کمشنر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ بلدیہ محبوب نگر کو تاحال جائیداد ٹیکس کی بابت 9 کروڑ 43 لاکھ 53 ہزار روپئے وصول ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ادا کنندگان کے اژدھام کو دیکھتے ہوئے زائد کاونٹر قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کے دن ہی 28 لاکھ 35 ہزار روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ سرکاری دفاتر سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپئے وصول طلب ہیں ۔ اس ضمن میں اگریکلچر مارکٹ جس کا بقایا 22 لاکھ روپئے ہے نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرمانہ کے بغیر ٹیکس کی ادائیگی کی جو سہولت حکومت کی جانب سے دی گئی ہے اس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ٹیکس ادا کریں وصولی کیلئے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر پہونچ کر ٹیکس وصول کررہے ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ بروقت ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT