Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیداد کیلئے رشتہ دار لڑکی کا جنسی استحصال

جائیداد کیلئے رشتہ دار لڑکی کا جنسی استحصال

عریاں تصاویر و فلمبندی کرنے والا ملزم گرفتار ، لڑکی کی شکایت پر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔23 مئی (سیاست نیوز) جائیداد کے لئے اپنی رشتہ دار کا جنسی استحصال کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ وجئے کمار نے اپنی پھوپی زاد بہن کو چاقو کی نوک پر مبینہ طور پر عصمت ریزی کی اور اس کی عریاں تصاویر اور عریاں فلمبندی کیا اور اس کے ذریعہ اسے دھمکانے لگا۔ اس بات کا ذکر کسی سے کرنے کے خلاف بھی جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس انسپکٹر مسٹر کشالکر نے بتایا کہ اجئے کمار اس لڑکی سے جائیداد حاصل کرنا اور اس لڑکی کے نام جائیداد کو اپنے نام رجسٹر کروانا چاہتا تھا، جس کی قیمت میں اب کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ اجئے کمار جو گنٹور کا متوطن ہے، اس نے اپنی پھوپی زاد بہن کو امراوتی میں جائیداد دلائی تھی جس کی قیمت میں اب اضافہ ہونے کے بعد اس کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے منصوبہ تیار کرلیا تھا کہ وہ کسی بھی حال میں اس جائیداد کو حاصل کرے گا۔ گزشتہ چند روز قبل وہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ میں رہنے والی اپنی رشتہ دار کے پاس گیا اور مکان میں دوسرے افراد کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاکر چاقو کا استعمال کیا اور لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کی جس کے بعد اس کی عریاں تصاویر اور فلمبندی بھی کرلی اور لڑکی کو دھمکانے لگا کہ اگر وہ اس بات کا ذکر کسی سے کرے گی یا پھر جائیداد اس کے نام نہیں کرے گی تو وہ ان تصاویر اور فلم کو سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹس پر پھیلا دے گا۔ اس بات سے ہراسانی کا شکار لڑکی اس کی بات مان گئی تاہم جائیداد نام کرنے کے مطالبہ اور قوانین کو پورا کرنے کے مطالبہ سے تنگ آکر اس نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوگئی۔ پولیس اس سرغنہ کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT