Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جائیداد کی خاطر بہن نے بھائی و بھاوج کو عمات سے ڈھکیل دیا

جائیداد کی خاطر بہن نے بھائی و بھاوج کو عمات سے ڈھکیل دیا

حیدرآباد ۔ 7 نومبر ( سیاست نیوز) سکندرآباد بنسی لعل پیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ ایک خاتون نے جائیداد کی خاطر اپنے چھوٹے بھائی اور بھاوج کو عمارت سے نیچے ڈھکیل دیا ۔ اس واقعہ میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جنکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ جائیداد کا تنازعہ خاندان میں کافی دنوں سے چل رہا تھا اور بات چیت کی غرض سے بھائی بہن جمع ہوئے تھے ۔ آئی ڈی ایچ کالونی کے بلاک نمبر 4میں دو منزلہ عمارت سے ان میاں بیوی کو ڈھکیل دیا گیا ‘ جس میں زخمیوں کی اطلاع فراہم نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی کی بڑی بہن میرا بائی جو اپنی بیٹی داماد اور بیٹے کے ہمراہ موجو دتھی جائیداد میں اپنا حصہ مانگ رہی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT