Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جائیداد کی خاطر ماں کو مردہ قرار دینے والا بیٹا گرفتار

جائیداد کی خاطر ماں کو مردہ قرار دینے والا بیٹا گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 جون (سیاست نیوز) جائیداد کی خاطر والدہ کو مردہ قرار دینے والے ایک شخص کا بالآخر بھانڈا پھوٹ گیا اور پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ نریڈمیڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ جے وشنو کمار جو پیشہ سے تاجر ہے، ناچارم میں رہتا تھا۔ اس نے جائیداد کی خاطر اپنی 70 سالہ ضعیف والدہ پرسوبھا کو جو زندہ ہے، مردہ قرار دیتے ہوئے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کیا اور ضلع گنٹور میں واقع قیمتی اراضی کو فروخت کردیا۔ اس نے والدہ کے لیگل ایر بھی تیار کرلئے اور فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے تمام ضروری کارروائی کو غیرقانونی طور پر انجام دیا۔ پولیس نے شکایت وصول ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دیدیا۔

TOPPOPULARRECENT