Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جائیداد کے خریداروں کو ایچ ایم ڈی اے کا انتباہ

جائیداد کے خریداروں کو ایچ ایم ڈی اے کا انتباہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے آج عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شمس آباد گرام پنچایت اور منڈل کے موضع ولاگڈہ میں آوٹر رنگ روڈ کے کنارے گیٹیڈ کمیونٹی کے تحت پرسٹیج کالونی مرحلہ اول اور مرحلہ دوم میں کوئی ولا نہ خریدیں اور نہ ہی کسی قسم کا قانونی معاہدہ کریں ۔ اس وینچر کو مسرس سی ایس کے ریلیٹرس لمٹیڈ نے ڈیولپ کیا ہے اور ڈیولپمنٹ ایچ ایم ڈی اے کی اجازت کے بغیر ہوا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے کے لے آوٹ کے بغیر ڈیولپمنٹ کو غیر قانونی متصور کیا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT