Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / جائیداد کے لیے بیٹی نے باپ کا قتل کردیا

جائیداد کے لیے بیٹی نے باپ کا قتل کردیا

حیدرآباد 9فروری ( سیاست نیوز ) جائیداد کیلئے ایک بیٹی نے اپنے باپ کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم کے سری ہری پورم کے نہرو نگر میں پیش آیا ۔ اپل نائیڈو نامی شخص میستری کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس کی بیوی کے انتقال کے بعد اس نے پاروتی نامی خاتون سے دوسری شادی کی تاہم اس کی جائیداد کیلئے اس کی پہلی بیوی کی بیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر گھر میں سورہے اپنے باپ پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا ۔ اس واقعہ میں اس کی بیوی پاروتی زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ باپ کے قتل کے بعد بیٹی اور اس کا شوہر فرار ہوگئے جن کی پولیس تلاش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT