Friday , August 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / جادوگرکی آپ بیتی…!

جادوگرکی آپ بیتی…!

جب میرا جی چاہے میں جادو کے کھیل دکھا سکتا ہوں
آندھی بن کر چل سکتا ہوں بادل بن کر چھا سکتا ہوں
ہاتھ کے ایک اشارے سے پانی میں آگ لگاسکتا ہوں
راکھ کے ڈھیر سے تازہ رنگوں والے پھول کھلا سکتا ہوں
اتنے اونچے آسماں کے تارے توڑکے لاسکتا ہوں
میری عمر تو بس ایسے ہی کھیل دکھاتے گذری ہے
اپنی سانس کے شعلوں سے گلزار کھلاتے گذری ہے
جھوٹی سچی باتوں کے بازار سجاتے گذری ہے
پتھر کی دیواروں کو سنگیت بناتے گذری ہے
اپنے درد کو دنیا کی نظروں سے چھپاتے گذری ہے

TOPPOPULARRECENT