Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جادو ٹونا کے شبہ میں 4 افراد کا قتل

جادو ٹونا کے شبہ میں 4 افراد کا قتل

جمشیدپور ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ایک شخص بطور انتقام مار مار کر ہلاک کردیا جبکہ اس شخص کی بیوی کو اس خاندان نے چند دن قبل عملیات کرتے ہوئے ماردینے کا شبہ ہے۔ یہ واقعہ جمشید پور سے 35 کیلومیٹر دور چٹانی کے مقام پر پیش آیا ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (موسابونی) مسٹر اجیت ویمل نے بتایا کہ ایک شخص باسکو توڈو نے جادو ٹونا کے شبہ میں تھاپا (39 سالہ) رمیش (28 سالہ) اور اس کے دو بھائیوں کو ہلاک کردیا، جس کی وجہ سے رمیش کی اہلیہ (20 سالہ) اور ان کی بہن سونیا تاڈا (20 سال) فوت ہوگئے۔
یو پی لوک ایوکت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اترپردیش ہائیکورٹ کے لوک ایوکت کی حیثیت سے الہ آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ویریندر شاہ کے تقرر پر قبل ازیں جاری کردہ احکامات سے دستبرداری کیلئے پیش کردہایک عرضی پر اپنافیصلہ محفوظ کردیا ہے اور یہ وضاحت کی کہ تقرر کے مسئلہ کو دوبارہ کالجیم سے رجوع نہیں کیا جائے گا جسنے لوک ایوکت کے تقرر کے مسئلہ سے نمٹنے میں 20 ماہ لگادیئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT