Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / جادو کے اثرات سے بچانے والا نیا اِسپرے

جادو کے اثرات سے بچانے والا نیا اِسپرے

جدہ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جدہ شہر کے ایک عطر فروش اور جڑی بوٹی فروخت کرنے والے نے ایک اعلان کیا ہے جس نے سب کو متعجب کردیا ہے۔ اس کا ادعا ہے کہ اس نے ایک ایسا اسپرے تیار کیا ہے جس کے دفاتر اور مکانات میں چھڑکاؤ کے بعد وہاں کی فضاء ہر قسم کے جادو اور حسد و رشک کے آلودہ ماحول سے پاک ہوجاتی ہے۔ مذکورہ دوکان سعودی خواتین میں بے حد مقبول ہے کیونکہ اس کے پاس جو ساز و سامان ملتا ہے، اس کے ذریعہ جادو کے اثر کو ختم کرتے ہوئے زندگی میں پائی جانے والی دیگر بے راہ روی سے بھی چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پینے کے پانی کے علاوہ کپڑے دھونے کا پانی، تیل، مختلف کریمس، جڑی بوٹیاں، بیماریوں اور روحانی سکون کیلئے فروخت کئے جاتے ہیں۔ اس دوکان کی ایک دیگر شاخ پر کام کرنے والے ایک سیلزمین نے بتایا کہ اسپرے میں سفید اور سیاہ رنگ کی مشک، آبِ زم زم اور آب گلاب کی آمیزش کی جاتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT